فیصل واڈا

بشری بی بی نے عمران خان کی سیاست ختم کردی، فیصل واڈا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی سیاست نے عمران خان کی سیاست کو ختم کردیا،2 روز پہلے بتادیا تھا کہ ڈی چوک آنے والوں کو حکومت دھوئے گی، بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور ایک گاڑی میں بیٹھ کر کارکنوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف پولیس اور رینجرز کے کریک ڈاﺅن پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ بشری بی بی نے تباہی مچانی تھی، تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی، وہ بیگم سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے۔ بشری بی بی کی سیاست نے عمران خان کی سیاست ختم کردی۔

بشری بی بی کا مفاد پورا ہوگیا، انہوں نے بانی کی سیاسی قبر کھود دی۔انہوں نے دعوی کیا کہ بشری بی بی اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے ہیں، یہ کارکنوں کو ہمیشہ کی طرح بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اور علی امین ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔ فیصل واڈا نے کہا کہ میں نے دو روز پہلے ہی بتادیا تھا کہ ڈی چوک آنے والوں کو حکومت دھوئے گی۔ فیصل واڈا نے کہاکہ پہلے ہی کہا تھا پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج پانی کا بلبلا ہے جو ختم ہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی خیبر پختونخوا چلے بھی جائیں تو گرفتار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں