کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے دنیا میں محبت کی موجودگی کا اشارہ ملنے کا منظر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں لاکھوں دل جیتے ہیں۔پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کی حامل اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری، حسن اور فیشن سینس کے علاوہ اپنی دلچسپ باتوں اور اپنے لب و لہجے کے سبب بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ماہرہ خان کی اداکاری کا آغاز 2006 میں ہوا، مگر ان کے حصے میں بڑی کامیابی ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ میں خرد کا کردار ادا کرنے کی صورت میں آئی۔ماہرہ خان کے انٹرویوز کے علاوہ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی انکی سادگی پسند سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔
وہ کبھی اپنی نانی کے قصے سناتی ہیں تو کبھی نئے دوستوں کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کو تفصیلی طور پر بیان کرتے ہیں۔ماہرہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکی خود کی تصویر نہیں بلکہ ایک سڑک کا منظر ہے۔تصویر میں ایک ٹو وے روڈ پر ایک موٹر بائیک پر دو شخص سوار ہیں جن میں سے پیچھے بیٹھے شخص کے پاس تقریباً 18 دل کی شکل والے سرخ غبارے ہیں جو وہ شخص ممکنہ طور پر اپنے کسی پیارے کیلئے لیکر جارہا ہے۔شخص کے ہاتھ میں عام غبارے نہیں بلکہ نئے دور کی ایجاد ہیلیم بیلون ہیں جو نیچے نہیں گرتے بلکہ ہوا میں اڑتے رہتے ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے اس منظر کو دل سے پسند کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھار زندگی اپنے ایک منفرد انداز میں آپ کو یہ سمجھاتی ہے کہ دنیا میں محبت موجود ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے کب سے اپنی گرڈ پر ایسی تصاویر شیئر کرنا مس کر رہی تھی جس میں نظر آنے والا منظر میں نے کہیں دیکھا یا مجھے پسند آیا، اس کے پیچھے کوئی سوچ نہیں ہے بس جذبات ہیں۔ماہرہ خان کی اس تصویر کو انکے فینز کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور متعدد مداح دنیا میں موجود دیگر محبت کی عکاسی کرتے مناظر کے بارے میں بھی بتاتے دکھے۔