قدرتی گیس

قدرتی گیس کے ذخائر میں سالانہ کمی سے سوئی سدرن کو چیلنجز کا سامنا

کراچی(نمائندہ خصوصی) قدرتی گیس کے ذخائر میں سالانہ کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق قدرتی وسائل میں کمی کے سبب طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے، 18-2017 سے سوئی سدرن کو حاصل ہونے والی گیس کی فراہمی میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 سالوں کے دوران تقریباً 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فریچائز علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

ترجمان کے مطابق حکومتِ کی جانب سے منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق گھریلو صارفین کو ترجیح دی جاتی ہے، سوئی سدرن کے فریچائز علاقوں خاص طور پر گھریلو شعبے میں کوئی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں