محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کی حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی ستائش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) بنوں کے علاقے ٹاون شپ حیات روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی ستائش کی ہے۔

انہوں نے فائرنگ کا بروقت جواب دینے اور 2 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کے پی کے پولیس نے ہمیشہ جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں