مسعود پزشکیان

اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر

تہران (نمائندہ خصوصی) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے۔عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی اقوام کے اتحاد سے خطے سے امریکی انخلا میں کامیاب ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن وسائل پر قبضے کیلئے جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، مغربی ایشیا کے تمام مسلمان ایک امت ہیں، طرز عمل تقویٰ کے جذبے سے ہونا چاہیے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ معاشی بے چینی پیدا کرنا دشمنوں کی حکمت عملی ہے، دشمن جان چکا ہے کہ فوجی طاقت سے ہمیں ہرا نہیں سکتا، امریکا سے معاہدے پر دستخط خوف یا دباؤ کی بنیاد پر نہیں کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں