نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے ساتھ میری دوستی اور باہمی احترام برقرار ہے مگر ہم دونوں اب پہلے کی نسبت بہت کم ملتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اور ویرات نے تقریباً ایک ہی وقت میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا، میں 2007 میں اور ویرات کوہلی 2008 میں بھارتی ٹیم کا حصہ بنے۔روہت شرما نے بتایا کہ پہلے ہم دونوں مسلسل دوروں پر ہوتے تھے اور ہر 5 سے 7 دن بعد ملاقات ہو جاتی تھی، ایک روزہ سیریز تقریبا ہر ماہ یا ڈیڑھ ماہ بعد ہونے کے باعث ہماری ملاقاتیں کم ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم دونوں ہی زیادہ تر وقت اپنے گھروں میں گزارتے ہیں، ویرات کوہلی کا گھر بھی میرے گھر سے کافی دور ہے۔
روہت نے کہا کہ میں اور ویرات ایک دوسرے کے کھیل پر مشورہ کرتے اور اچھی کارکردگی کو سراہتے ہیں، ویرات کوہلی آج بھی اسی جذبے کے ساتھ رنز بنانے اور بھارتی ٹیم کو کامیابیاں دلانے کے لیے میدان میں اترتے ہیں جس جذبے کے ساتھ وہ کیریئر کے میں آغاز میں میدان میں اترتے تھے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے 88 گیندوں پر ناقابل شکست 139 رنز بناکر بھارت کو 296 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی تھی۔ اس اننگز کے دوران کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں 15000 رنز اور بین الاقوامی کرکٹ میں 86 ویں سنچری بھی مکمل کی۔



