اسحق ڈار

پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نھے کہا ہے کہ پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کی میزبانی کے حوالے سے جاری تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس کی میزبانی سے متعلق مختلف انتظامی اور تیاری کے امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، نائب وزیراعظم نے جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اجلاس کی میزبانی سے متعلق تمام تیاریوں کو طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ امور کو مقررہ مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے 2027 کے ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تیاریوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں