لاہور (نمائندہ خصوصی)مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ایل پی جی 550سے 650روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 6ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 570سے 580روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
لاہور کے مختلف علاقوںمیں بھی ایل پی جی کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں اور گیس 550سے 650روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔کوئٹہ میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے وسطی علاقوں میں گیس 550سے 600روپے فی کلو جبکہ مضافاتی علاقوں میں 600سے 640روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600سے650روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔دکانداروں کا موقف ہے کہ حکومت پلانٹس سے سرکاری قیمت کے مطابق دستیابی یقینی بنائے ہم اپنا مناسب منافع رکھ کر فرو خت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔



