خلیل الرحمن قمر

گھر ٹوٹنے کی ذمہ دار ہمیشہ عورت ہوتی ہے، خلیل الرحمان قمر کا متنازعہ بیان

لاہور( نمائندہ خصوصی)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے گھریلو تعلقات اور خاندانوں کے ٹوٹنے سے متعلق ایک اور متنازعہ بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔مقبول پاکستانی ڈراموں کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ گھر ٹوٹنے کی بنیادی ذمہ داری عورت پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد چاہے کچھ بھی کر لے، وہ گھر نہیں توڑ سکتا، حتی کہ وہ گھر کی بنیادیں کھوکھلی کرتا رہے تب بھی گھر قائم رہتا ہے۔گھر کو بنانے یا بگاڑنے کی اصل طاقت عورت کے پاس ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں