ٹرمپ

یوکرین جنگ کا معاملہ بھی چین، روس اور امریکا کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا، ٹرمپ

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے شہر شینزن میں چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی سہ فریقی سربراہی ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے کا معاملہ بھی سرِفہرست ہوگا۔

ایشیا کے دورے پر روانگی سے قبل وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرقی یورپ میں تقریبا پانچ برس سے جاری اس تباہ کن جنگ میں ہر ماہ ہزاروں فوجی ہلاک ہو رہے ہیں اور اب اس خونریزی کو بند کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

دوسری جانب جرمن صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی قیادت اس تنازع کے پائیدار حل کے لیے یورپی ممالک کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل رکھنے کی حامی ہے۔ عالمی مبصرین اس سہ فریقی اجلاس کو عالمی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں