ٹرمپ

مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا احتجاج کوئی اتنی بڑی بات نہیں، معمولی ٹریفک جام ہوتے رہتے ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے لوگ بھی انہیں سمجھا رہے ہیں لیکن وہ تصادم چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا افغانستان اور طالبان کے ساتھ، وہ ایک عسکری جماعت کی طرح برتا ئوکر رہے ہیں، انہیں ایک قدم پیچھے ہٹ کر راستے نکالنے چاہئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر راستے بند نہ کیے جائیں تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں، یہ اچھا نہیں لگتا کہ مشرف کا ایل ایف او منظور کرانے والے مولانا فضل الرحمان آج ایک جمہوری حکومت کے ریفرنڈم کو غلط قرار دے رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول آج کل زیادہ غصہ کر رہے ہیں، انہیں ریفرنڈم کے خوف میں نہیں جانا چاہیے، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں تو انہیں عدالت میں قانونی دلیل دینی چاہیے، بلاول سیاسی دلیل کی جگہ قانونی اور قانونی دلیل کی جگہ سیاسی دلیل دے رہے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارے اختلافات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعلقات ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق معاملہ پارلیمان میں آیا تو پاکستان تحریک انصاف سے بھی رائے لی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں