مریم نواز

جس کی اپنی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں وہ الیکشن سے قبل آپ لوگوں کو ایک فریب دے کر چلا گیا، مریم نواز

اسکردو (گلف آن لائن) گلگت بلتستان کے علاقے گانچے میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا’ جس کی اپنی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں وہ الیکشن سے قبل آپ لوگوں کو ایک فریب دے کر چلا گیا۔ مریم نواز نے اپنی تقریر کا آغاز سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، پرویز رشید ، اور سابق وزیرِاعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ رہے۔ اس سے قبل انہوں نے گلگت بلتستان کے علاقے گمبہ میں جلسے میں کہا کہ جو پارٹی چھوڑ جائیں، دباؤ میں آجائیں اور بھروسہ توڑ دیں ان کا گھیراؤ کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 16 میں 8-9 امیدواروں کو توڑا جاچکا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست بدل گئی ہے ووٹ کا حق صرف ان کا ہے جو لوگ مشکل حالات میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں، اپنی وفاداری کو نہ بیچیں.اسکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا: مجھ سے وعدہ کرو کہ آپ اپنی وفاداریوں کو تبدیل کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ جو لوگ ان کی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں وہ آپ کے ووٹوں کے مستحق نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں