چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ساتھ پروٹوکول کی صرف 2گاڑیاں رہ گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ پروٹوکول کی 10سے 12گاڑیاں مختص تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں