لاہور/ملتان/راولپنڈی/گوجرانوالہ(گلف آن لائن ) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور، ملتان، راولپنڈی اورگوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا ہے جو 19 نومبر تک نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میںنیو مسلم ٹان(سی بلاک)،علامہ اقبال ٹاﺅن(رضا بلاک،سکندر بلاک،عمر بلاک)،گارڈن ٹاﺅن،کیولر ی گراﺅ نڈ،ڈی ایچ اے فیز1(AAبلاک)،HBFCبلا ک B،ڈی ایچ اے فیز 6سیکٹرAاورسیکٹرL،عسکری 11،انارکلی،مزنگ،شاد مان اور گلشن راوی کے علاقوں کو ہاٹ سپارٹ ایریا کرار دیا گیا۔
ملتان میں نقش آباد کالونی،گلگشت کالونی /کھیرا آباد،مپکو کا لونی،خواجہ آباد/ملتان کچہری اور سادت کالونی کے علاقوں میں لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا۔راولپنڈی میں فوجی فاﺅنڈیشن یونیورسٹی نیو لالہ زار،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ،سیٹلائیٹ ٹان اور عباسی آباد کے علاقوں میں لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا۔،گوجرانوالہ میں کینال پارک راہوالی،قلعہ دیدار سنگ ٹان،گھرجکھ،دھولے،اروپ ٹان،فرانسیس آباد،مریم بلاک،کھیالی شاہ پور ٹاﺅن کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا۔لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاترنجی اور سرکاری بند رہیں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) محمد عثمان کے مطابق علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔تاہم تمام میڈیکل سروسز،فارمیسی،میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں،تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔