کورونا وائرس

کورونا وائرس کے وار جاری، 34 جاں بحق، ایک ہزار808 کیس رپورٹ.

اسلام آباد (گلف آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار55 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار808نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد3 لاکھ49 ہزار992 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ20ہزار849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور22 ہزار88زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 72ہزار72اور پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار221ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار258، اسلام آباد 22ہزار765، بلوچستان16ہزار226، آزاد کشمیر 5 ہزار 41 اورگلگت میں4 ہزار 409 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار438 اور سندھ میں 2 ہزار 704 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار302، اسلام آباد 248، بلوچستان154، گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں116 ہو گئی ہے۔
تین کالم

اپنا تبصرہ بھیجیں