گلوکارہ رابی پیرزادہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔اس ضمن میں رابی پیرزادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف اور اُن کی مرحومہ والدہ بیگم شمیم اختر کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جو ماں بیٹے کی محبت کو بیان کر رہی ہے۔ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مرحومہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شدید غم کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔