لاہور (گلف آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کورونا پرسیاست چمکانا افسوسناک اورقابل مذمت ہے-لوگ کوروناکاشکار ہورہے ہیں اوراپوزیشن مسلسل جلسے کررہی ہے- لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا سیاست نہیں بے حسی اورسنگ دلی ہے – وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کو اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے پر کبھی معاف نہیں کرے گی-کورونا کی دوسری لہر میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے-
کورونا نے دنیا بدل دی لیکن پاکستان کی ہٹ دھرم اپوزیشن پر رتی بھر بھی اثر نہیں ہوا- کورونا وباءکا پھیلاو روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے -گھر میں رہیں محفوظ رہیں احتیاتی تدابیر پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں-کورونا کا پھیلاو روکنے کے لئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے-میل جول جتنا کم ہو گا ، اتنا ہی بیماری کا پھیلاو کم ہو گا -عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابو پایا جا سکے گا-