حارث رؤف

بطور فاسٹ بولر اپنا نام بنانا چاہتا ہوں، حارث رؤف

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جارح مزاجی فاسٹ بولر کے لیے نارمل ہے جس کو وہ برقرار رکھیں گے اور وہ بطور فاسٹ بولر اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وقت مل گیا ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ جس ملک جاتے ہیں وہاں کے قوانین پر عمل کرنا پڑتا ہے لیکن ابتدائی 14 روز سے متعلق کوئی منفی خیالات نہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بولنگ کوچ وقار یونس اپنے تجربے سے آگاہ کرتے رہتے جو ہمارے لئے مفید ثابت ہوتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں