میسی

لیونل میسی کا 14واں گول بھی ضائع، انٹر میامی کو ٹورنٹو ایف سی کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد 1-2سے شکست

میامی(نمائندہ خصوصی)انٹر میامی کو سخت مقابلے کے بعد ٹورنٹو ایف سی کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹیم اپنے آخری 5 میچوں میں 4 شکستیں کھا چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کے سیزن کے 14ویں گول کے باوجود انٹر میامی کو ہوم گرانڈ پر ٹورنٹو ایف سی کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، جو گزشتہ 5 میچوں میں ان کی 4ویں شکست ہے۔ نو سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے ہاف میں ٹورنٹو کے جوش سارجنٹ اور ڈیرک ایٹیئن جونیئر نے محض 3 منٹ کے وقفے میں 2 گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ کھیل ختم ہونے سے 8 منٹ پہلے روڈریگو ڈی پال کے پاس پر لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچا کر واپسی کی امیدیں تو جگائیں لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

اس ناکامی کے بعد انٹر میامی کی ٹیم ایسٹرن کانفرنس ٹیبل پر سرفہرست نیش ول سے 10 پوائنٹس پیچھے چلی گئی ہے، جبکہ انٹر میامی کے ہیڈ کوچ گلیرمو ہوئوس نے مسلسل خراب نتائج کی تمام تر ذمہ داری قبول کر لی ہے۔گلیرموہوئوس نے کہا کہ مسلسل شکستوں نے ٹیم کے حوصلے اور ذہنی کیفیت کو متاثر کیا ہے۔ دوسری جانب ٹورنٹو ایف سی نے مسلسل 4 میچوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پلے آف میں جگہ بنانے کی اپنی امیدیں دوبارہ زندہ کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں