ملک میں کورونا وباسے اموات ہونے والے افراد کی عمریں پچاس سال سے زائد ہیں، وزارت صحت

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد میں چھہتر فیصد کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے. وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وبا سے اموات اب بھی دنیا کے مقابلے میں 2 فیصد ہی آرہی ہیں۔کورونا وائرس سے جاں بحق افراد میں 72 فیصد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں، کورونا وائرس سے جاں بحق افراد میں شوگر، بلڈ پریشر، دل اور گردے کی بیماریوں والے بھی شامل ہوتے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے91 فیصد افراد کا انتقال اسپتال میں ہورہا ہے، جس میں سےاٹھاون فیصد مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں