وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت جھوٹی انفارمیشن پھیلا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا۔ بھارتی نیٹ ورک 15سال سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا تھا۔میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں پہنچائے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ایک ایک اکاؤنٹ کو عوام کے سامنے لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی کو نواز شریف شادی پر بلائے تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچتا ہے، ماضی میں بغیر ویزہ بھارتی شہریوں کو مری بلایا گیا، بھارت میں حریت رہنما سے ملاقات نہ کر کے ان کو ٹھیس پہنچائی گئی۔مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نئے دور کے ہٹلر مودی کو بے نقاب کیا.