نواز شریف کامولانا سے رابطہ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو موثر بنانے پر اتفاق.

دونوں رہنماﺅں کے درمیان سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے اور لانگ مارچ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
سابق وزیر اعظم کا مریم نواز سے بھی رابطہ، اہم معاملات پر ہدایات جاری کیں،رابطے کے بعد مریم نواز مزید متحرک

اسلام آباد(گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے اور لانگ مارچ سے متعلق بھی دونوں رہنماوں کا مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ آصف زرداری کے حالیہ بیان پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ یکم جنوری کو ہونے والے لاہور میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماﺅں نے اہم فیصلوں کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو ہی موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز سے بھی رابط کیا اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور مریم نواز کو بعض اہم ہدایات بھی دیں ۔رابطے کے بعد مریم نواز مزید متحرک ہو گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں