نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر

کورونا وائرس، مزید 46افراد جان کی بازی ہار گئے، 1589مریض شفایاب.

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزیدایک ہزار 920 کیسز سامنے آگئے ، مزید 46افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1589مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10ہزار 997ہو گئی ہے جبکہ کل مریضوں کی تعداد5 لاکھ 21ہزار 211ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37ہزار 949 ٹیسٹ کئے گئے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح5 فیصد رہی جبکہ اب تک کل 74لاکھ 5ہزار 571ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 34 ہزار 986مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 348 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 75 ہزار 228مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 35 ہزار 576 ہو چکی ہے، جبکہ کل اموات 3 ہزار 793ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 49 ہزار 782مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 432ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 63 ہزار 615ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 1 ہزار 783 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 111کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کل 457افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 612مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 190 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 631 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کل 241 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 884 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں