بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا جواب دینا پڑے گا، بلاول بھٹو

عمر کوٹ(گلف آن لائن)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کیخلاف احتجاج کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا جواب دینا پڑے گا، پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گھر نہیں بھیجتے تو عوام کےساتھ ظلم کو کون روکے گا، عمر کوٹ کے عوام نے سلیکٹڈ کو ریجیکٹڈ کر دیا، عوام نے کٹھ پتلی کو بھگا دیا.

عمر کوٹ کے عوام نے بتا دیا ووٹ صرف تیر کا ہے، عمر کوٹ کے عوام نے دشمن طاقتوں کو جواب دے دیا، جو کل مشرف کے ساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا، ہماری حکومتوں کو ختم کیا گیا، اشارے پر حکومت بنانیوالے عوام کی خدمت نہیں کرتے، پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ سے آئی، کٹھ پتلی کو استعفیٰ دینا پڑے گا، ہم اسلام آباد پہنچ کر ان سے استعفیٰ چھین لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں