مقبوضہ جموکشمیر میں محمد افضل گورو کے یوم شہادت پر مکمل ہڑتال (معمولات زندگی مفلوج).

سرینگر(گلف آن لائن) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں شہید کشمیری رہنما محمد افضل گورو کے 8 ویں یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے دی ہے جبکہ دیگر حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ سرینگر سمیت وادی کشمیرکے دیگر علاقوںمیں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بندرہے جبکہ ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔

آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف مظاہروںکو روکنے کیلئے ویرانی کا منظر پیش کرنے والی وادی کشمیر کی سڑکوں پر ہزاروںبھارتی فوجی اور پولیس اہلکارگشت کر رہے ہیں ۔ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں کردارادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9فروری 2013ءکو اور محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ءکونئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔ ادھر پولیس نے سرینگر اور شوپیاں کے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت متعدد نوجوانوںکو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں