اسلام آباد (گلف آن لائن) گزشتہ کئی روز سے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دانا نیر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ منفرد لہجے میں کہہ رہی تھیں کہ یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں پارٹی ہو رہی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے اس طرح کی ویڈیو بنائی۔
Late night #PawriHoRahiHai aur aap disturb ho rahe toh call karein 112 pic.twitter.com/vc74SmtDmF
— Call 112 (@112UttarPradesh) February 14, 2021
بعد ازاں بھارت کے معروف یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جانے لگا ،اب بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے بھی اس پاکستانی لڑکی کی ویڈیو سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاو نٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو کال کریں 112۔اس پوسٹ میں اتر پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ پارٹی ہو رہی ہے بھی استعمال کیا۔