آسٹریلین فٹبال نیشنل چیمپیئن شپ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ سعیدالرحمن

حیدرآباد( گلف آن لائن  )سندھ فٹبال لیگ (آسٹریلین لاز) کے زیر اہتمام حیدرآباد میں کوچنگ کیمپ کے انعقاد کے لیئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آسٹریلین فٹبال لیگ سندھ کے صدر سعیدالرحمن، اعزازی سیکریٹری پرویز احمد شیخ، کوآرڈینیٹر احمد نواز،کیمپ کمانڈنٹ محی الدین شیخ،کوچز زاکر خشک،رمیز راجہ، عمران خان، کامران جت اور سینیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر سعید الرحمن نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہوئی پاکستان فٹبال لیگ فیڈریشن  کے اجلاس میں شرکت اور وہاں ہوئے فیصلوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔انکا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ اسلام آباد میں نیشنل چیمپیئن شپ منعقد ہوگی جسکی تیاریوں کے لیئے سندھ بھر میں کوچنگ کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کوچنگ کیمپس کے انعقاد کے لیئے کووآرڈینیٹرز و کوچز میں بال تقسیم کیں۔بعد ازاں انہوں نے اعزازی سیکریٹری پرویز احمد شیخ، احمد نواز اور زاکر علی کے ساتھ اجلاس کے شرکاء اور گرائونڈ پر موجود کھلاڑیوں کو ابتدائی ٹپس دیں اور کھیل کے بنیادی رموز و اوقاف سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں