کراچی(گلف آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحرائے تھر میں جدار الحدید مشقوں کا معائنہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھور کے قریب صحرائے تھر میں جدار الحدید مشقوں کا معائنہ کیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تھر کے علاقے میں جاری فوجی مشق جدار الحدید کا معائنہ کیا اور فارمیشنز کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
…of the battlefield. The troops have been undergoing this exercise under strenuous field conditions for over two weeks which will culminate on 28 Feb. While lauding the standard of training of participating troops, COAS expressed his complete satisfaction over operational (3/4) pic.twitter.com/xorT5g0MJo
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 15, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھر کے صحرا میں جاری مشقوں کا مشاہدہ کرنے پہنچے تو کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو فیلڈ فارمیشن کی مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کومشقوں میں ڈرلزکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور آپریشنل تیاریاں ہی امن کی ضمانت ہوتی ہیں۔آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مشقوں میں شریک افسران اور جوانوں کے تربیتی معیار کو سراہا۔
مشقوں میں دھول اڑاتے، اہداف کو نشانہ بناتے ٹینکس نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران ہتھیار اٹھائے پیش قدمی کرتے پاک وطن کے سپاہیوں نے بھی کارکردگی دکھائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں فارمیشنز کی صحرا میں آپریشنل تیاریوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور مشق میں شریک فوجی جوان گزشتہ دو ہفتوں سے سخت ماحول میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ جنگی مشقیں صحرائی علاقوں میں جنگی استعداد کار بڑھانے کیلئے کی جارہی ہیں۔جنگی مشقوں میں انفنٹری اور میکانائزڈ فورسز کے مربوط دستے شرکت کر رہے ہیں۔ یہ مشقیں 28 فروری تک جاری رہیں گی۔