عثمان بزدار

بے گھر افراد کوچھت فراہم کرنے کے ویژن کو عملی تعبیر دے رہے ہیں،عثمان بزدار

لاہور(گلف آن لائن) بزدار حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کے لئے بڑی خوشخبری،ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کےلئے ایک اور سنگ میل عبور-ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے درمیان 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے تاریخ ساز معاہدہ طے پا گیا- 10ارب روپے کی لاگت سے 800 کنال اراضی پر 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے-معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے مالی وسائل مہیا کرے .وزیراعلی آفس میں منعقدہ تقریب میں4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے معاہدے پر دستخط کئے گئے.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے .ایل ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ جبکہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے معاہدے پر دستخط کئے – معاہدے کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی اوراپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے لئے شفاف طریقے سے قرعہ اندازی ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہوگی- اپارٹمنٹس کا قبضہ دینے کے بعد عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال ایل ڈی اے کرے گا- بینک آف پنجاب الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں وصول کرے گا.

بینک آف پنجاب متوقع الاٹیوں کو لیٹر آف کمفرٹ جاری کرے گا اوربینک آف پنجاب قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کو اسلامک مارگیج فنانسنگ کے تحت آسان شرائط پر قرض مہیا کرے گا-اس منصوبے کیلئے مہیا کی جانے والی رقم کسی اور مقصد یا منصوبے پر خرچ نہیں ہوسکے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے بے گھر افراد کوچھت فراہم کرنے کے ویژن کو آج عملی تعبیر دی ہے. پنجاب حکومت نے4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے خواب کو عملی جامع پہنانے کی طرف ا ہم قدم اٹھایاہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں