کرونا وائرس ، مزید 50افراد چل بسے ،241 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 50 افراد چل بسے ، ایک ہزار196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 196 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 50 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 44 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 27 فیصد,لاہور میں 37 فیصد،پشاور میں 21 فیصد اور اسلام آباد میں 33 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 35 فیصد،میرپور میں 23 فیصد،گجرات میں 61 فیصد اور لاہور میں 25 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 77, پنجاب میں 16 ہزار 100, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 142, اسلام آباد میں 4 ہزار 705, بلوچستان میں 350،گلگت بلتستان میں 423, آزاد کشمیر میں 656 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 207 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 241 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 995 بلوچستان میں 19 ہزار 4 گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954، اسلام آباد میں 43 ہزار 753خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 282، پنجاب میں 1 لاکھ 68 ہزار 891 اور سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741 مریض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں