لاہور (گلف آن لائن) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی جناح ہسپتال میں آمد. پر تشدد مظاہرین کی فائر نگ سے زخمی ہونے والے پولیس افسران و ملازمین کی عیادت کی. ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے جناح ہسپتال میں زیر علاج پولیس افسران و ملازمین کی عیادت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک و دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنزنے زخمی پولیس جوانوں کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ افسران کو پولیس جوانوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔ ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارے بازوں ہیں، ملک کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ کارِ سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔