محمد عامر

قومی‌ کرکڑ ‌محمد عامر کیلیے آئی پی ایل کے دروازے کھلنے کا امکان.

لاہور (گلف آن لائن)محمد عامر نے گزشتہ سال موجودہ مینجمنٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،ان دنوں پیسر اپنی فیملی کیساتھ انگلینڈ میں رہائش پزیر ہیں، ابھی تک ان کو وہاں قیام کا اجازت نامہ مل چکا ہے، اگر ان کو برطانوی شہریت مل جاتی ہے تو آئی پی ایل میں شرکت اور بھاری کمائی کا موقع ہاتھ آسکتا ہے۔‌‌

انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے بھارتی لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو منتخب نہ کرنے کی غیر اعلانیہ پالیسی پر ایک عرصہ سے عمل درآمد کیا جارہا ہے مگر برطانوی شہریت حاصل ہونے کے بعد آل راؤنڈر اظہر محمود کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں