اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 74 ہلاکتیں ہوئیں.
Statistics 17 May 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 36,725
Positive Cases: 3232
Positivity % : 8.80%
Deaths : 74— NCOC (@OfficialNcoc) May 17, 2021
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19617 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 880362 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 792522 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔