حفیظ جالندھری

قومی ترانے کے خالق “حفیظ جالندھری” کی بیوی لاہور میں انتقال کرگئیں۔

لاہور (گلف آن لائن)قومی ترانے کے خالق، نامور شاعر اور نثر نگار حفیظ جالندھری کی بیوی خورشید حفیظ 87 برس کی عمرمیں لاہور میں انتقال کرگئیں۔ ‌حفیظ جالندھری کی صاحبزادی رضا ریاض کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بیگم خورشید حفیظ گزشتہ کچھ عرصےسےعلیل تھیں۔ ‌رضا ریاض کے مطابق وہ مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ ذرائع کے مطابق خورشید حفیظ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جی بلاک ماڈل ٹاؤن کی جامع مسجد میں اداکی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں