اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے مزید 131 افراد وائرس سے جا بحق ہو گئے. پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51130 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4207 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 131 ہلاکتیں ہوئیں۔
Statistics 20 May 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,130
Positive Cases: 4207
Positivity % : 8.22%
Deaths : 131— NCOC (@OfficialNcoc) May 20, 2021
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 4 ہزار 122 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔