11 روز سے جاری اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوگئی.

فلسطین (گلف آن لائن) اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے امریکا کی طرف سے شدید دباؤ کے بعد جنگ بندی کا فیصلہ کیا جب کہ اسرئیل کی سکیورٹی کابینہ نے غیرمشروط جنگ بندی کی منظوری دی تھی۔‌‌اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ 11 روز کے دوران اسے غزہ میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں. ‌ادھر حماس نے جنگ بندی کے بعد جیت کا اعلان کیا ہے جب کہ غزہ میں ہزاروں افراد نے جیت کا جشن بھی منایا۔

فلسطینی وزارت صحت کےمطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 232 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 1900 افراد زخمی ہیں اور 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ‌فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ غزہ میں انسانی اورصحت کی صورتحال پریشان کن ہے، پناہ گاہیں لوگوں سےبھری ہوئی ہیں جس سےکورونا کے پھیلاو کا خطرہ ہے، انسانی بحران پرقابو پانےکے لیے فوری امداد کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے صحت کے شعبے کی بحالی کیلئے 46.6 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں