صوبہ سندھ میں آج سے مغرب کے بعد غیر ضروری باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد.

کراچی (گلف آن لائن) سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں نافذ پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت آج سے صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے، ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ جمعے اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

صوبے بھر میں آج رات 8 بجے کےبعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، اگر کسی کو ضروری کام یا اسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں