کراچی(گلف آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہوگئی،جس کے بعد انہیں کراچی کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا،اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہےکہ انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے،ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ڈاکٹرزکو شبہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے،ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ کررہی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کو انفیکشن ہے،طبعیت میں کچھ بہتری آئی ہے، انہیں 2 دن سے سخت بخار تھا جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا، ان کی صحت اب قدرے بہت بہتر ہے، جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیئے جائیں گے،؎،ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں،مرض کی تشخیص کے بعد علاج میں آسانی ہوگی۔