اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے قوم میں بیداری، خودی اور آزادی کا شعور اجاگر کیا ، انہوں نے نوجوان نسل کو بلند عزائم، خود اعتمادی اور عمل کا درس دیا۔
پی پی پی میڈیا سیل سے جاری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علامہ اقبال کا فکر و فلسفہ آج بھی امید، اتحاد اور قومی ترقی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کو حقیقی خراجِ عقیدت ان کے افکار کو قومی زندگی، تعلیمی نظام اور عملی کردار کا حصہ بنانے میں ہے۔



