شی جن پنگ

دھمکانے کا وقت چلا گیا،مخالفین کو اب فولاد کی دیوار سے ٹکرانا ہوگا، چینی صدر جن پنگ

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ کا مخالفین کو دو ٹوک پیغام، کہا چین پر میلی نگاہ ڈالنے والے فولاد کی دیوار سے ٹکرائیں گے، کمیونسٹ پارٹی آف چائینا کے سوسال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب میں چینی صدر نے باور کرایا کہ چین کسی سے مرعوب نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک پر ظلم کرتا ہے،چین کی جانب میلی نگاہ ڈالنے والے ممالک فولاد کی ایک بڑی دیوار سے سر ٹکرائیں گے۔

بیجنگ کے تیان من اسکوائر میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی صد سالہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے خطاب میں چینی صدر نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی چین پر دھونس جمانے،جبر کرنے یا محکوم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے،جو بھی اس کی جرات کرے گا وہ اپنا سر ایک ارب چار کروڑ چینی باشندوں کی اسٹیل کی دیوار سے ٹکرائے گا اور خود خون آلود ہوگا۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین کو ڈرانے اور دھمکانے کا وقت چلا گیا ہے،چین شان وشوکت کے ساتھ نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،چین کی ترقی میں کمیونسٹ پارٹی کا مرکزی کردار رہا ہے اور اسے لوگوں سے الگ کرنے کی کوششیں “ناکام” ہوں گی،صرف سوشلزم ہی چین کو بچایا سکتا ہے اور صرف چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم ہی چین کو ترقی دے سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں