کراچی (گلف آن لائن) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ علیزے شاہ اپنے منفرد لباس کے انتخاب کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جس کے باعث وہ آئے روز وہ تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ علیزے شاہ آج بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جس کی وجہ ان کا ایوارڈ شو کی تقریب میں کالے رنگ کا مغربی طرز کا لباس ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین علیزے شاہ کے مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں جن کا کہنا تھا کہ اداکارائیں شہرت کی تلاش میں اپنی معصومیت اور اپنے لباس سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔
I remain silent on IK statement bcz i neither want to go against IK and nor want to support his allegation on women dress…
But It proves That Imran Khan was right..
Women needs to think..
Totally shameful dressing on hum style award.#ImranKhan #HumStyleAwards2021 #AlizehShah pic.twitter.com/khMYapK9wX— Dr Natasha Qureshi (@natasha_naseer) July 5, 2021
کچھ صارفین عمران خان کے حالیہ بیان سے بھی اتفاق کرتے نظر آئے، صارفین نے کہا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان دیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔علیزے شاہ کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں علیزے اپنی معصومیت کی وجہ سے ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب انہیں علیزے سے نفرت محسوس ہورہی ہے۔