شاہین آفریدی

شاہین آفریدی نےاگلا میچ جیت کر فینز کو خوش کرنے کی امید دلادی.

لاہور (گلف آن لائن) فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ون ڈے میں شکست پر ناراض فینز کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی امید دلائی ہے۔‌‌پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیریزکا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔ کل ایک برا دن تھا، جو پرفارمنس رہی ہم اس سے بہت بہتر کی ٹیم ہیں، جب بھی میچ میں برا کھیلیں توسب اکٹھے بیٹھ کر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ کوچز اوراینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچزمیں بہترکھیل سکیں، مجھے یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے، لارڈزکے میدان میں کم بیک کریں گے۔ لارڈز میں ہماری حالیہ پرفارمنس بہتر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں