کورونا وائرس

کورونا وبا: ملک بھر میں چار ہزار 950 افراد کورونا وائرس کا شکار، 65 افراد جاں بحق.

اسلام آباد (گلف آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار ہزار 950 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,029,811 ہوگئی ہے جن میں سے 940,164 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 65 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں