انگلینڈ اور بھارت

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

نوٹنگھم(گلف آن لائن)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ2 سے 6 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسبٹ دو ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان نوٹنگھم میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا، لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 151 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اننگز اور 76 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں