کیوی کپتان

بنگلہ دیش میں سیریز کے اختتام پر ہماری توجہ دورہ پاکستان پر ہوگی، کیوی کپتان

ڈھاکہ (گلف آن لائن)کیوی کپتان ٹام لیتھم نے دورہ پاکستان کی نوید سنا دی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہاہے کہ سیریز کے اختتام پر ہماری توجہ دورہ پاکستان پر ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹام لیتھم نے کہا کہ اس وقت ہمارا فوکس بنگلہ دیش کے خلاف سیریز پر ہے، سیریز کے اختتام پر ہماری توجہ دورہ پاکستان پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریگ ڈکاسن طویل عرصے سے نیوزی لینڈ بورڈ کیلیے کام کررہے ہیں جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور سیکورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں سیکیورٹی ماہر ریگ ڈکاسن کے کام پر مکمل اعتماد ہے۔

خیال رہے کہ کیوی ٹیم کو آئندہ ماہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔کیوی ٹیم کی چارٹرڈ فلائٹ سے 11 ستمبر کو پاکستان آمد متوقع ہے، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا یہ 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں