ٹک ٹاکرعائشہ اکرم

ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کیخلاف کارروائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک واقعہ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں گریٹراقبال پارک واقعہ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت فاضل عدالت نے کہا کسی شہری کے خلاف براہ راست درخواست کس طرح قابل سماعت ہے، کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں، مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا حکم دینا سیشن کورٹ کا کام ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عائشہ اکرم نے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی ، گارڈزکے مطابق 2بار نکلنے کا موقع تھا مگروہ وہاں موجودرہیں۔جس پر عدالت نے مینار پاکستان واقعے کے بعد ٹک ٹاکرعائشہ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں