راولپنڈی(گلف آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحریک آزادی کشمیر کی علامت اور بزرگ حریت راہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی بھر کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کے ناقابل تسخیر عزم کی علامت ہے، ان کا خواب اور مشن بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے لوگوں کو ان کا حق خود ارادیت حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔