کابل(گلف آن لائن)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ طور پر امریکی فوج کے کتوں کی کابل ائیر پورٹ پر پنجروں میں بند تصاویر پر وضاحت دے دی ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جان کربی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی فوج مبینہ فوجی کتوں سمیت کسی بھی کتے کو کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پنجروں میں چھوڑ کر نہیں گئی ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی تصاویر ان جانوروں کی ہیں جو امریکی فوج نہیں بلکہ کابل اسمال اینیمل ریسکیو کی نگہداشت میں تھے۔