اداکارہ عائشہ ثنا

سائبر کرائم مقدمہ میں اداکارہ عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور(گلف آن لائن)سیشن عدالت نے سائبر کرائم مقدمہ میں اداکارہ عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے سے 4اکتوبر کو ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب کر لی ۔

ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے اداکارہ عائشہ ثنا کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں چالان پیش کر رکھاہے ۔

جس میں اداکارہ عائشہ ثنا نے شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔اداکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے ۔عدالت کے مسلسل طلبی نوٹسز کے باوجوہ ملزمہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر گزشتہ سماعت پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں