ڈرون کیمرہ

علیحدہ ڈرون کیمرہ رکھنے والا موبائل فون تیار،دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لاہور (گلف آن لائن ) ویوو فون نے علیحدہ ہوجانے والے ڈرون کیمرے والا موبائل فون رجسٹرڈ کرا لیا، جلد مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق کواڈکاپٹرڈرون کیمرے کے ذریعے ہائی کوالٹی تصویریں لی جاسکیں گی اور ایچ ڈی ویڈیوز بنائی جاسکیں گی جبکہ کیمرہ پھر موبائل فون کے ساتھ اٹیچ ہوجائے گا۔

پیٹنٹ آفس میں دی جانے والی درخواست کے ساتھ کواڈکاپٹر ڈرون کیمرے کی تفصیل بھی فراہم کی گئی ہے جس کے مطابق ڈرون کی اپنی علیحدہ بیٹری ہے اور اس میں چار پروپیلر (پنکھے ) ہیں۔

ڈرون میں انفراریڈ سینسرز بھی نصب ہیں تاکہ دوران پرواز ڈرون کسی تصادم سے بچ سکے۔ 200 میگا پکسلز کا حامل کیمرہ فور کے الٹرا ایچ ڈی ویڈیوز بنا سکتا ہے۔ ڈرون کو ایک مخصوص ایپلیکشن کے ساتھ موبائل فون سے ہی کنٹرول کیا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں